روز ویلٹ ہوٹل کو کیوں بند کیا، نیب کا تحقیقات حکم

امریکہ شہر نیویارک میں قائم پاکستان ائیر لائنز(پی آئی اے) کا ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کو کیوں بند کیا گیا، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نوٹس لے لیا۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو امریکہ شہر نیویارک میں قائم پاکستانی ہوٹل روز ویلٹ کو بند کرنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ امریکی شہر نیویارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی ورثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جن کی وجہ سے پاکستان کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا، ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا۔ جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی اور روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment