سابق وزیراعظم کی بذریعہ اشتہار طلبی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا محکمہ اطلاعات کو خط

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی طلبی کا اشتہار 19 اکتوبر کو شائع کیا جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔

میاں نواز شریف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز پر اپیلوں کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیورٹر کے دلائل کے بعد نواز شریف کی عدالت میں پیشی کیلئے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نواز شریف کو اشتہار جاری ہونے کے 30 روز کے اندر پیش ہونے کی مہلت دی جائے گی۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کے عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اشتہار شائع کرانے کا ٹاسک ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو سونپ دیا۔

مشاورت کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار 19 اکتوبر کو اخبارات میں شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف گزشتہ سال کے آخری میں طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد 4 ہفتوں کیلئے لندن گئے تھے تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود وہ وطن واپس نہیں آئے۔

سابق وزیراعظم کی لندن میں چہل قدمی کرتے اور ہوٹلوں میں کھانے کی کئی تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں، جس میں ان کی طبیعت بہتر اور وہ ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment