افغان ائیر فورس کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

افغان ائیر فورس کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان خبر رساں ادارے طلوع کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔

افغانستان کے عہدیداروں نے بتایا کہ کہ افغان سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ پر قبضے کے لیے  گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔ جس میں افغان ائیر فورس بھی حصہ لے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کمانڈوز کو اتارنے کے بعد زخمیوں کو لے جا رہے تھے، حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

طلوع نیوز کے مطابق ایک ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

ہلمند صوبے کے ترجمان عمر زوک نے حادثے کی تصدیق کی تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی افغان صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں افغان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment