بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی کرونا ایس او پیز جاری

اسلام آباد : کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آمد سے قبل کرونا ٹیسٹ کی شرط لازم قرار دے دی۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق  کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے ملکوں کو دو کیٹگریز میں تقسیم کردیا۔ کیٹگری اے میں شامل 30 ممالک سے آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے گئی جبکہ کیٹگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد سے قبل کرونا ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کر دی۔

حکام کے مطابق کیٹگری اے میں چین، کیوبا، زمبابوے، آسٹریلیا، فن لینڈ، جرمنی شامل ہیں. جبکہگھانا، گریس، جاپان، قازقستان، کینیا، نیوزی لینڈ، ملائشیا، نائیجریا، ناروے، جنوبی کوریا کے شہریوں کو بھی کرونا ٹیسٹ کروانے سے چھوٹ دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب، سینیگال، سربیا، سنگاپور، سری لنکا ،تھالی لینڈ سمیت 30 ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے کرونا ٹیسٹ نہیں کروانا ہوگا۔ 

حکام نے بتایا کہ کیٹگری بی میں شامل ممالک کے شہریوں کو پاکستان آمد سے قبل کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment