پاکستان میں 4 بھارتی قیدیوں کو رہا جائے، بھارتی ہائی کمیشن

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 بھارتی مجرمان کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی۔

زرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے لاہور جیل میں قید 3 اور کراچی جیل میں ایک بھارتی مجرم کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی۔ چاروں مجرموں کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگرد کاروائیوں پر سزا ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے عدالت میں درخواست میں کہا ہے کہ بھارتی قیدیوں میں برچو، بنگ کمار، ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment