وزیراعظم کی بابر اعوان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے معیشت کو برباد کیا اور ہم نے اس کو سنبھالا دیا۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات میں ملکی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جس میں بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اورنئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ادارے قوم کو پیارے ہیں۔ ملک کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا۔ قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی اور قومی مفاد میں نہیں،عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔قوم کی طرف سے بھرپور دفاع کیا جائیگا۔ بہترمعاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment