شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 6 اہلکار شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، بارودی سرنگ کے دھماکے سے گاڑی میں سوار ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہو گئے۔

شہدا میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد،نائیک یونس خان، نائیک محمد یونس اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

یاد رہے رواں ہفتے پاک افغان سرحد پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار تنویر شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment