پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسہ، تیاریاں مکمل

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں تاریخی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے کیلئے 80 فٹ لمبا اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک ( پی ڈی ایم ) آج 16 اکتوبر کی شام پہلوانوں کے شہر میں جناح اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ کریگی۔

لاہور میں جلسے سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما کی جانب سے جاتی امرا کے باہر 2 بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

مریم نواز اور لگی رہنما بوقت ضرورت کنٹینر پر خطاب کریں گے۔ لیگی رہنماؤں کے لیے مسلم لیگ ن لیبر ونگ کی جانب سے کنٹینر جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔ مریم نواز نماز جمعہ کے بعد گوجرانوالہ جلسے کے لیے ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گی۔

ساڑھے 6 ایکڑ پر محیط جناح اسٹیڈیم میں 9 اپوزیشن جماعتیں پاور شو کریں گی۔ بڑے رہنماؤں میں مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت قائدین دیگر خطاب کریں گے۔

پنڈال میں 80 فٹ لمبا 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم قیادت کا 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے ورکرز کو قائل کرنے کیلئے 1 ہفتہ انتھک محنت کی گئی۔ پی ڈی ایم جلسے کیلئے سیکیورٹی پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ جلسے کے موقع پر 3 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ سیکیورٹی کو 3 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے نجی 500 سیکیورٹی اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسٹیڈیم میں 7 داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔

گوجرانوالہ میں ٹریفک کے دباؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے 231 ٹریفک وارڈنز سمیت 241 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ جناح اسٹیڈیم کی طرف آنیوالے داخلی و خارجی راستے بند رہیں گے۔ لوگ پیدل چل کر جلسہ گاہ کا رخ کریں گے۔ سیالکوٹی پھاٹک، گوندلا والا پھاٹک، ڈی سی آفس روڈ اور سٹی فلائی اوور کے دونوں اطراف کینٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔

شہر میں کینٹینرز لگنے سے عام شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کینٹینرز کھڑے کرکے ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے۔

جلسے سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دن 2 بجے قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ لالہ موسیٰ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد ریلی کی صورت میں جی ٹی روڈ سے گوجرانوالہ جائیں گے اور وزیر آباد میں خطاب ہوگا۔

مريم نواز رائے ونڈ سے، بلاول بھٹو لالہٰ موسیٰ سے اور فضل الرحمان لاہور جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے جلوسوں کی قيادت کرتے ہوئے پہنچيں گے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد جناح اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔ صبح سے ہی جلسہ گاہ کے اطراف گہما گہمی ہے، جب کہ پنڈال میں ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ میں سیاسی پاور شو سے نواز شریف کا خطاب بھی متوقع ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment