اورماڑہ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

صوبہ بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 14 شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ لسبیلہ کےعلاقے حب میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد میتیں آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردی گئیں۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز دہشت گردی کے دو بزدلانہ واقعات میں 20 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پردہشت گرد انہ حملےکامقدمہ تا حال در ج نہیں ہوسکا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی والے علا قے سےشواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر اورماڑا کے قریب او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 20 لوگ شہید ہو گئے تھے۔

دہشتگردی کے اس واقعے کی تاحال کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment