عمران خان گوجرانوالہ میں میز کے نیچے چھپاتھا، جاویدہاشمی

سنیئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے تحریک انصاف کا مارچ جب گوجرانوالہ پہنچا تو عمران خان کنٹینر کے اندر میز کے نیچھے چھپ گیا تھا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ گوجرانوالہ جمہوریت کا گڑھ ہے۔ آج کا یہ عوامی جلسہ پاکستان کے ماتھے پر سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کا کنٹینر جب گوجرانوالہ پہنچا تو قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان سڑک پر آئے تھے تو عمران خان میز کے نیچھے چھپ گئے اور جنرل راحیل شریف کو فون کرنے کی ہدایت دیتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کنٹینر سے نکل کر مسلم لیگ ن کے کارکنان سے بات کی۔ انہوں نے میرا لحاظ کیا اور راستے سے ہٹ گئے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان چلانے کیلئے پاکستان کے آئین کو سلام کرنا پڑے گا۔ آئین کے سامنے جھکنا پڑے گا۔ قائداعظم نے کوئٹہ میں کہا تھا کہ فوج کے جوان ہوں یا جرنیل ہو، تم قوم کے نوکر ہو، تم قوم کے پیچھے چلو گے۔ ہماری فوج کے جوانوں کو آئینی وزیراعظم کے سامنے سرجھکانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم 70 سال سے جدوجہد کر رہی ہے۔ انگریز سے آزادی لیکر اپنوں کے غلام ہوگئے۔ ہم کہتے ہیں کہ آؤ آئین کو سلام کرو۔ نہیں کروگے تو ہم تم سے کروائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment