اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری

اسلام آباد میں ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جاری احتجاج پر حکومت اور مظاہرین کے درمیان مزاکرات کے کئی ادوار ہونے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، مسائل اور مشکلات کا شکار خواتین کھلے آسمان تلے دن اور رات بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی خواتین کو رات میں ٹھنڈ اور دن میں سورج کی تبش سمیت سہولیات اور انتظامات نہ ہونے کے باعث کئی مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پانی، کھانا اور واش روم سمیت سب سہولیات بند کر دی گئی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز مسائل اور مشکلات کے باوجود دھرنا مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت جائز مطالبات ماننے کو تیار نہیں، ساری کشتیاں جلا دی ہیں، حق لیکر ہی جائیں گے۔

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری تعینات جبکہ ریڈ زور کو کنٹیٹرز کے حصار سے بند رکھا گیا ہے۔

خیال رہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد کے مشہور ڈی چوک پر اپنے مطالبات کے لیھ دھرنا جاری ہے۔مظاہرین کا حکومت سے مذاکرات کے باوجود کوئی مثبت پیش رفت نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment