ووٹ کو عزت دو، کیپٹن صفدر نے مزار قائد پر نعرے لگوا دئیے

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے دوران احاطہ مزار میں ان کے شوہر کیپٹن (ر)  محمد صفدر نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگا دئیے۔

اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے احتجاجی جلسے میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور دیگر لیگی قائدین کراچی پہنچے۔مریم نواز شریف اور ان کے شوہر کیپٹن (ر)  محمد صفدر بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر حاضری کے لیے جب پہنچیں تو 

ان کے شوہر کیپٹن (ر)  محمد صفدر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر   کے احاطے میں داخل ہوگئے۔ قبر کے اطراف لگی جالیوں کو عبور کرلیا اور قبر کے ساتھ کھڑے ہوکر نعرے بازی کی اور کرائی۔وہاں موجود کارکنان نے بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے۔

اس موقعے پر مریم نواز،مریم اورنگزیب،نہال ہاشمی اور علی اکبر گجر بانی پاکستان کی قبر کے اطراف لگی مرکزی جالیوں کے اندر موجود تھے۔

مزار قائد کے اندر نعرے بازی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکومتی رہنماؤں کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا اور انہوں نے احاطے میں نعرے بازی کو مزار کے تقدس کی پامالی قرار دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment