آذربائیجان نے آرمینیا کا ایک اور جدید جنگی طیارہ گرا دیا

آذربائیجان کی وزارت دفاع کے مطابق آذربائیجان نے ایک اور آرمینیائی ایس یو 25 جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر گرا دیا ہے۔

ناگورنو کاراباخ خطے کی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس کی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 673 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ ، روس اور فرانس پر آرمینیا کو فوجی امداد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جنوب مشرقی ترکی میں سرنک میں خطاب کرتے ہوئے اردگان نے آذربائیجان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ "دعا” کر رہے ہیں کہ وہ آرمینینوں کو مقبوضہ علاقے سے بے دخل کرکے اس جنگ میں کامیابی حاصل کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment