کوئٹہ اور پشاور میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری

کوئٹہ اور پشاور میں ممکنہ دہشت گردی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ نیکٹا کے مطابق اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے

مزید پڑھیں

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ، بھارتی صحافی اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

پاکستان کی مخالفت میں جعلی خبریں پھیلانے میں بھارتی میڈیا نے تمام حدیں عبورکردی ہیں جس پر بھارت کے صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے بھی کڑی تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیں

ایک اعلی افسر کے اغوا پر عدالتوں نے نوٹس تک نہیں لیا، سابق وزیراعظم

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایک افسر کو اغوا کیاگیا، عدالتوں نے نوٹس نہیں لیا، آئین خطرے میں ہے، عدالتیں خاموش بیٹھی ہیں، ملک کہاں جارہا ہے، یہ لمحہ فکریہ ہے ، تحقیقات کیسے ہوگی، کون کرے گا، اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں

ریڈیو پاکستان کے برطرف احتجاجی ملازمین پر پولیس کا دھاوا

ریڈیو پاکستان سے نکال جانے والے 749 ملازمین نے احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا کہ رات گئے اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے متعدد احتجاجی ملازمین کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا کے وار تیز، پمز اسپتال کا عملہ بھی متاثر ہونے لگ گیا

ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال میں متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔پمز اسپتال کے مختلف شعبوں کے 61 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں

ڈبل شاہ کے بعد رئیس ماموں کے ہاتھوں لوگ لٹ گئے

پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے رہائشی رئیس ماموں نے تاریخ کا بڑا فراڈ کر دیا ہے۔ ملزم رئیس ماموں شہریوں کی سینکڑوں قیمتی گاڑی غائب کر گیا اور شہریوں کو مارکیٹ سے 300 گنا اضافی رینٹ ادا کرنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا رہا۔

مزید پڑھیں

ریڈزون جھگڑے میں ملزم بلال عباسی کی گرفتاری خلاف قانون قرار، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریڈزون جھگڑے میں ملزم بلال عباسی کی گرفتاری خلاف قانون قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں سنی خاوند کی وراثت میں سے شیعہ اہلیہ کو حصہ دینے سے متعلق کیس

وکیل درخواست گزار مولوی انوارالحق نے عدالت کو بتایا کہ شیعہ مسلک کے مطابق خاوند سنی اور بیوی شیعہ ہو تو بیوی زرعی زمین میں حصہ دار نہیں ہو سکتی۔ جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ بیوی شیعہ ہو تو سنی خاوند کی زرعی زمین میں حقدار نہیں ہو سکتی؟

مزید پڑھیں

چھ چھ بار سزائے موت پانے والے ملزمان سپریم کورٹ سے بری ہو گئے

ملزمان شاہ مور اور نور خان پر سوئی ڈیرہ بگٹی میں دو لوگوں کو قتل کرنے کا الزام تھا جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو چھ بار سزائے موت سنائی تھی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں

بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

دھماکا خیز مواد میں چھ سے آٹھ کلو کے آٹھ بم برآمد کئے گئے۔ آئی ای ڈیز میں تیار ہونے والا سامان سے بھرا تھیلا بھی برآمد کیا گیا۔ تھیلے میں ریموٹ، ڈیٹونیٹرز،بال بیئرنگ، تاریں اور دیگر سامان شامل تھا۔

مزید پڑھیں

آذربائیجان نے آرمینیا سے کئی مقبوضہ گاؤں آزاد کروا لیے

پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز آرمینیائی قبضے سے مزید 24 دیہات اور ایک شہر زنجیلان کو آزاد کرالیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں

2005 کے زلزلے میں تباہ ہونیوالے سکول کی دوبارہ تعمیر میں 12 سال لگ گئے

8 اکتوبر 2005 کا دن پاکستان اور آزادکشمیر کی تاریخ کے بدترین دنوں میں سے ایک ہے جب قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف قیامت صغری برپا کر دی۔ ہر طرف تباہی، انسانی جانوں، قیمتی املاک کا وہ نقصان ہوا جس کے انمٹ نقوش آج بھی موجود ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں اسکولز کی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوئے۔ قیامت خیز زلزلے کو گزرے اب 15 سال مکمل ہو چکے ہیں کہ لیکن تا حال تعمیر نو کا کام ابھی مکمل نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں