کوئٹہ میں بم دھماکے سے سے 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ : ہزار گنجی کے شالکوٹ تھانہ کی حدود میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے سے کم از کم 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔
دوسری طرف کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا احتجاجی جلسہ جاری ہے، جس سے اپوزیشن رہنماؤں کا خطاب جاری ہے۔

مزید پڑھیں

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

سکھر: پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (طارق گیدڑ گروپ) کے 2 دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق وفاقی ادارے کی خفیہ اطلاع پر سکھر میں جعفر آباد روڈ پر کارروائی کی گئی، موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اندھا دُھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ فو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او سی ٹی ڈی سکھر علی نواز سومرو کا کہنا…

مزید پڑھیں

توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے توہین آمیز کارٹون کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹارگٹ کیا اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، اس قسم کی چیزیں بنیاد پرستی اور انتہاپسندی کا باعث بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف پلانری کے دوران پاکستان کے اقدامات کی تعریف، بھارتی میڈیا مایوس

بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ کیا کہ پاکستان کو آن سائٹ وزٹ نہیں ملا۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے جواب میں بتایا کہ فیٹف کنسلٹیشن ایک خفیہ پراسس ہے، آن سائٹ وزٹ ہمیشہ اس وقت کیا جاتا ہے جب ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہو جائے۔

مزید پڑھیں