توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈرکی خاصیت ہے کہ وہ لوگوں کو متحد رکھتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے یکجا کیا، صدر میکرون انتہا پسندوں کا راستہ روک کر مسلمانوں کے زخموں پر مرہم رکھ سکتا تھا، لیکن بدقسمتی سےانہوں نے دہشت گردوں کی بجائے اسلام پر حملہ کرکے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے توہین آمیز کارٹون کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹارگٹ کیا اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، اس قسم کی چیزیں بنیاد پرستی اور انتہاپسندی کا باعث بنتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر میکرون نے دین کو سمجھے بغیر یورپ اور پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو تکلیف دی ہے، لاعلمی پر مبنی عوامی بیانات مزید نفرت ، اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کی جگہ پیدا کریں گے۔ 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment