کوئٹہ میں بم دھماکے سے سے 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ : ہزار گنجی کے شالکوٹ تھانہ کی حدود میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے سے کم از کم 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔

دوسری طرف کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا احتجاجی جلسے سے اپوزیشن رہنماؤں کا خطاب جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment