اپوزیشن کے احتجاجی جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے، شیریں رحمان

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اورقوانین پرسرکس لگانے والی حکومت بتائے کیوں آج بھی ملک گرے لسٹ میں ہے۔ اداروں اور اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے سوا حکمرانوں کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ عمران حکومت ہر محاذ پرناکام ہوچکی۔

مزید پڑھیں

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور یونیورسٹی بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فعال کورونا کیسز بڑھنے کے بعد ایک اور یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے لیے جانے والے نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں

اب بچوں کی پیدائش پر والدین کو 6 ماہ تک رخصت ملے گی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بچوں کی پیدائش پر ماں اور باپ کےلئے چھ ماہ کی چھٹی کی بل منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ کی چئیرمین سینیٹ سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ‏چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ملاقات کی،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں

حکومت کا خرلاچی کو مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کرنے کی اجازت

وزارت تجارت نے کرم کے علاقے خرلاچی سے افغانستان اور افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے برآمدات کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس ضمن میں ایکسپورٹ پالیسی آرڈر دو ہزار بیس میں ترمیم کردی گئی۔

مزید پڑھیں

اعظم سواتی اور خالد مقبول صدیقی کو اثاثوں میں تضاد دور کرنے کی ہدایت ، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر اعظم سواتی اور خالد مقبول صدیقی کے اثاثوں میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی اور خالد مقبول صدیقی کو اثاثوں میں تضاد دور کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔

مزید پڑھیں

ملکی سیکیورٹی کے پیشِ نظر آئی جی سندھ کا صوبے بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ

آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر سيکيورٹی انتظامات مزيد سخت کريں، پوليس پیٹرولنگ، پکٹنگ، اسنيپ چيکنگ مؤثر اور کامياب بنائيں۔

مزید پڑھیں

چین کا امریکی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو چینی دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ چین کو اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے پابندیاں عائد کرنے سے بڑھ کر بھی اقدمات کرنا پڑے تو کرے گا،امریکا اور تائیوان کے درمیان معاہدے کے لیے ہتھیار فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں لاکہیڈ مارٹن، بوئنگ ڈیفینس، ریتھیون اور دیگر پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر جبرواستبداد، ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے73سال

27اکتوبر کو ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کو پامال کر تے ہوئے نہ صرف کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا بلکہ ظلم و بربریت کی ایک نئی داستان رقم کی۔
یہ نہ صرف مظلوم کشمیری عوام کے خلاف ایک کُھلی جارحیت تھی بلکہ اقوامِ متحدہ کے چارٹرڈ کی بھی مکمل خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں

پشاور میں دھماکہ، بچوں سمیت متعدد زخمی

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں دھماکے سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
امدادی ٹیموں کے مطابق دھماکے مدرسے کے قریب ہوا۔ دھماکے کے وقت بڑی تعداد میں بچے مدرسے میں موجود تھے۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق 20 سے زائد زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا۔

مزید پڑھیں

کسان اتحاد کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد

کسان اتحا کے مرکزی چیئرمین راو طارق اشفاق نے کسان رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زراعت تنزلی کا شکار ہے۔ شعبہ زراعت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
کسان رہنماوں نے گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا ریٹ 1800 روپے فی من مقرر کیا جائے۔ گندم کو 1800 روپے فی من سے کم کسی صورت فروخت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی۔

مزید پڑھیں