حکومت کا خرلاچی کو مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کرنے کی اجازت

پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان اور افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے برآمد کی اجازت دیدی۔

وزارت تجارت نے کرم کے علاقے خرلاچی سے افغانستان اور افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے برآمدات کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس ضمن میں ایکسپورٹ پالیسی آرڈر دو ہزار بیس میں ترمیم کردی گئی۔

وزارت تجارت نے وفاقی کا بینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل خرلاچی مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹس میں شامل نہیں تھا اور اب ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے بعد خرلاچی کو بھی مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

ذراہع کے مطابق ایکسپورٹ پالیسی آرڈر دو ہزار بیس کے تحت افغانستان کیلئے طورخم، چمن، غلام خان اورقمر دیں کاریز کو مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹس قرار دیکر برآمدات کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد خرلاچی کو مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment