کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور یونیورسٹی بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فعال کورونا کیسز بڑھنے کے بعد ایک اور یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے لیے جانے والے نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے باعث انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلامک یونیورسٹی میں کورونا کے 2 کیسز سامنے آئے، جس کی وجہ سے متعلقہ شعبہ جات کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔

جب کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر نے بتایا کہ کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، فیصلے کے مطابق یونیورسٹی 29 اکتوبر تک بند رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment