فیاض چوہان کو ہٹا کر فردوس عاشق معاون خصوصی اطلاعات مقرر کر دیا گیا

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کوعہدےسے ہٹادیاگیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا معاون خصوصی بنادیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں

دوبارہ لاک ڈاؤن کا خوف: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مندی کا رجحان رہا

نئے ماہ کے آغاز اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک موقع پر 100انڈیکس ایک ہزار 111 پوائنٹس کم ہوا تاہم کاروبارکے اختتام پر 100انڈیکس میں 775.82 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 112 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج شیئرز بازارمیں 396کمپنیوں کے 32کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد رہی

مزید پڑھیں

کابل میں یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے میں 20 جاں بحق، 40 زخمی

افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں پیر کی صبح فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ میں موجود طلبہ کی بڑی تعداد نے اس علاقے کو خالی کردیا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن میں صوبائی وزیر قانون کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بشارت راجہ کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق اس نوعیت کی درخواست صرف مدمقابل امیدوار دائر کر سکتا ہے۔وکیل نے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث الیکشن کمیشن سے درخواست پر سماعت روکنے کی استدعا بھی کی۔

مزید پڑھیں

افغانستان میں کابل کی یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یونیورسٹی میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں کے حوالے سے اب تک صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے تاہم علاقے میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نے کل طلب کر لیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا جس میں سیاسی ،معاشی اور قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر، فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں27 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے مجموعی کیسز 3 لاکھ 35 ہزار 93 ہو گئے۔

مزید پڑھیں

قوم دیکھے گی کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کسے پسینہ آتا ہے، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ایک ہے کہ کسی نہ کسی طرح عمران خان بلیک میل ہو ان کی اربوں روپے کی لوٹی ہوئی دولت کے لیے این آر او دے دے، میں آج قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان کبھی ان ڈاکوؤں کو معاف نہیں کرے گا بلکہ جس طرح انہوں نے عدلیہ پر حملہ کیا اور فوج پر دباؤ ڈالا ہوا ہے یہ صرف اس لیے ہے کہ ہم اتنے دباؤ میں آئیں کہ انہیں معاف کردیں۔

مزید پڑھیں

وردی کو داغ دار کرنے والوں کو ڈھونڈنا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی وردی پر الزامات نہیں لگائے لیکن ہم نے وردی کو داغ دار کرنے والوں کو ڈھونڈنا ہے۔

مزید پڑھیں