پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر قائم چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں جوان شہید ہوگیا۔

مزید پڑھیں

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل آ گیا

امریکی سفارتخانے نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد نے 2 نومبر کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سیکیورٹی حکام سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کے احکامات پر تحریک انصاف کا غیر سنجیدہ رویہ بڑھ گیا

تحریک انصاف کی وفاق سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کے احکامات کو غیرسنجیدہ لینے لگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیاں بھی وفاقی حکومت کی غیرسنجیدگی کے باعث شروع نہ ہو سکیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی حکومت سے موقف لینے کے لیے ویڈیو لنک اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن دونوں صوبائی حکومتوں سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مطلوبہ نوٹیفکیشنز کے بارے میں معلوم کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے رولز کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو مردم شماری کے سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں

کورونا کے بڑھتے کیسز،سینٹ سیکرٹریٹ کی تمام سرگرمیاں معطل

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینٹ سیکریٹریٹ کے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینٹ سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاپتہ افراد کمیشن نے مقدمات سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیئے

لاپتہ افراد کمیشن اعلامیہ کے مطابق 31 اکتوبر تک لاپتہ افرادکے 4 ہزار 748 مقدمات نمٹا دیئے گئے۔ اب تک لاپتہ افراد کے 6 ہزار 831 کیسز کمیشن کو موصول ہوچکے۔

مزید پڑھیں

انسدادِ کورونا کیلئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان نیا معاہدہ

انسدادِ کورونا کیلئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2ملین ڈالرکی گرانٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

اب کم وزن روٹی 20 روپے میں ملے گی

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈائریکٹریٹ جنرل اینڈ کامرس نے سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق کم وزن روٹی 20 روپے میں ملے گی۔
روٹی کا وزن 280 سے گھٹا کر 250 گرام کر دیا گیا، نان بائی پہلے ہی 280 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کر رہے تھے، جب کہ اس سے قبل 380 گرام روٹی 20 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

مزید پڑھیں

پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق  30 اگست کی رات دس بج کر پندرہ منٹ پر پارلیمنٹ کے سامنے ریڈزون میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ دوسرے روز درج کروایا گیا، تھانہ جائے وقوعہ سے دوکلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ہونے کے باوجود 16 گھنٹے بعد مقدمہ درج کروایا گیا، کیس فوری درج نہ کرانے کی معقول وجہ ریکارڈ پر نہیں لائی گئی۔

مزید پڑھیں