سری لنکا میں قید 41 پاکستانی وطن واپس آ گئے

سری لنکا کی مختلف جیلوں میں قید 41 پاکستانی وطن واپس پہنچا دیے گئے ہیں۔ خصوصی طیارے میں قیدیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 88 افسران اور اہلکاربھی ہمراہ تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے خصوصی طیارہ سے41 قیدیوں کو کولمبو سے وطن پہنچایا گیا جو کہ سری لنکا کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔ وطن پہنچنے پر قیدیوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔
پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان معاہدے کے تحت قیدیوں کو واپس لائے گیا ہے۔ قیدیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 88 افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ انٹرنیشنل پروٹوکول کےتحت ہر قیدی کے ساتھ مخصوص اہلکار بھی پرواز کیلئے بھیجے تھے۔ وطن پہنچنے والے قیدی اپنی سزا کی باقی میعاد ملک کی جیلوں میں گزاریں گے۔

مزید پڑھیں

بوسنیا کے صدر پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے

وسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ اسلام آباد پہنچنے پر وزیرمملکت زرتاج گل نے استقبال کیا۔

مزید پڑھیں