برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے جدید لیبارٹری کا تحفہ

برطانیہ نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو جدید لیبارٹری کا تحفہ دیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق فیوچر لیب کے نام سے اسلام آباد میں لیبارٹری کا افتتاح برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کیا۔ فیوچر لیبز موبائل لیبارٹری ہے جو بایو سیفٹی درجہ دوئم پلس اور آئی ایس او 15189 کے معیار کے مطابق ہے۔ فیوچر لیب میں پی سی آر اور کویڈ 19 آر ٹی ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق لیب یومیہ 2000 ٹیسٹ کی اہلیت رکھتی ہے. جدید لیبارٹری پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوامی رابطوں کو مذید فروغ دینے کے لئے ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ کویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی تیاری اور عالمی سطح پر تقسیم کے لئے کوشاں ہے. افتتاح کے موقع پر پاکستان کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبہ جات میں بہترین تعاون موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment