مصر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،6 امریکی فوجیوں سمیت 8 اہلکار ہلاک

مصر کے صحرائے سینا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 امریکی فوجیوں سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر  ملکی خبر  رساں ادارے ے مطابق ہلاک ہونے والے دیگر 2 فوجیوں میں سے ایک کا تعلق فرانس اور ایک کا جمہوریہ چیک سے ہے۔ہلاک ہونے والے تمام اہلکار کثیر القومی مبصر فوج کے امن مشن کا حصہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں.

متعلقہ خبریں

Leave a Comment