مولانا فضل الرحمن نے محسن داوڑ کو پی ڈی ایم سے باہر نکال دیا

ذرائع کے مطابق تمام پارٹیوں نے مولانا فضل الرحمان کو مشترکہ جواب دیا کہ محسن داوڑ کو ہم نے نہیں بلایا۔

مزید پڑھیں

فوج مخالف بیانیے کی وجہ سے ن لیگ کی سیاست دفن ہو گئی، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کراچی سرکولر ریلوے کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی اتخاد کرلیتے تو نتائج مختلف ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ فوج کے خلاف ہے جبکہ عمران خان کے بیانیے پر پاک فوج ان کے ساتھ ہے۔ ن لیگ کے بیانیے نے ان کی سیاست کو دفن کردیا اور عمران خان کی سیاست کو پانچ سال کے لیے زندہ کردیا۔

مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

ذرائع کے مطابق فیصل آباد دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کشمیر انڈر پاس، ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز اور ریلوے اسٹیشن کے باہر لنگر خانے کا افتتاح کریں گے۔ برآمد کنندگان، کاروباری حضرات اور مزدوروں سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کل افغانستان جائیں گے۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

مزید پڑھیں

سرگودھا میں 8 سالہ لڑکی مبینہ ریپ کے بعد قتل

مقتولہ سعدیہ کے والد کے مطابق قاتل مبشر لک نے میری بیٹی کو سکول واپسی پر اغواء کر کے قریبی کھیتوں میں لے جا کر ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقتولہ سعدیہ کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے، تاہم قاتل کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں

قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات کی سی پیک اتھارٹی بل کی منظوری

وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک سال میں 20 ارب روپے مختلف منصوبوں میں بچائے اور اخراجات بھی کم کئے۔ 99 ارب روپے کے منصوبوں میں اخراجات کم کرکے 79 ارب پہ لے آئے۔ ارکان اسمبلی نے شکوہ کیا کہ سی ڈی ڈبلیو پی سے مختلف اسکیموں کی منظوری نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کی 12نکاتی میثاق پاکستان کی منظوری

عوام کے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق اور صوبوں کے حقوق اور اٹھارویں ترمیم کا تحفظ بھی نکات میں شامل مقامی حکومتوں کا موثر نظام،اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کا دفاع کیلیے بھی اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیاہے۔

مزید پڑھیں

کرونا سے بچاؤ اورعلاج کیلئے اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم

وزیراعظم نے کہا کہ کروناپھیل رہا ہے سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ کابینہ نے کرونا کےعلاج اور بچاؤ کے لئے 61 اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں