مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کی 12نکاتی میثاق پاکستان کی منظوری

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم نے12نکاتی میثاق پاکستان کی منظوری دے دی۔

میثاق پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتیں وفاقی، اسلامی، جمہوری، پارلیمانی آئین پاکستان کی بالادستی اور عمل داری یقینی بنائی گی۔

پارلیمنٹ کی خود مختاری، سیاست سے اسٹیبلشمنٹ اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کا خاتمہ بھی میثاق پاکستان کے نکات میں شامل آزاد عدلیہ کا قیام، آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے اصلاحات اور انعقاد پر بھی اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔

عوام کے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق اور صوبوں کے حقوق اور اٹھارویں ترمیم کا تحفظ بھی نکات میں شامل مقامی حکومتوں کا موثر نظام،اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کا دفاع کیلیے بھی اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیاہے۔

انتہاءپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی میثاق پاکستان میں شامل ہے۔

مہنگائی، بے روزگاری، غربت کے خاتمے کے لئے ہنگامی معاشی پلان،آئین کی اسلامی شقوں کا تحفظ اور ان پر عمل درآمد کا عہد بھی میثاق پاکستان کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment