وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کل افغانستان جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل افغانستان جائیں گے۔ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کرینگے۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں کئی اہم وزرا بھی شریک ہوں گے، افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تعاون پر غور ہوگا۔ سیاسی، سیکیورٹی، تجارتی و اقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان بارڈر منیجمنٹ، کراس بارڈر ایشوز پر بھی بات ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment