وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق فیصل آباد دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کشمیر انڈر پاس، ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز اور ریلوے اسٹیشن کے باہر لنگر خانے کا افتتاح کریں گے۔ برآمد کنندگان، کاروباری حضرات اور مزدوروں سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وفاقی وزراء اسد عمر اور حماد اظہر وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment