فوج مخالف بیانیے کی وجہ سے ن لیگ کی سیاست دفن ہو گئی، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے فوج کے خلاف بیان دے کر اپنی سیاست دفن جبکہ عمران خان کی سیاست کو پانچ سال کے لیے زندہ کردیا۔

شیخ رشید احمد نے کراچی سرکولر ریلوے کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی اتخاد کرلیتے تو نتائج مختلف ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ فوج کے خلاف ہے جبکہ عمران خان کے بیانیے پر پاک فوج ان کے ساتھ ہے۔ ن لیگ کے بیانیے نے ان کی سیاست کو دفن کردیا اور عمران خان کی سیاست کو پانچ سال کے لیے زندہ کردیا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا پاکستان میں اتنا کچھ ہوچکا ہے کہ لفظ مافیا بھی چھوٹا لگتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن کی بہتری اس میں ہے وہ وہ کسی اور سے بات کرنے کی بجائے منتخب وزیراعظم سے بات کرے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا گکگت بلتستان کے شفاف انتخابات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں کے چیف الیکشن کمشنر نے اوپن آفر کی ہے کہ جو کوئی بھی جو حلقہ اوپن کروانا چاہے کھول دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment