مولانا فضل الرحمن نے محسن داوڑ کو پی ڈی ایم سے باہر نکال دیا

مولانا فضل الرحمن نے رکن اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما کو پی ڈی ایم سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور رکن اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کے درمیان بات چیت ہوئی۔

بات چیت کے دوران مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ سے سوال کہ آپ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کس حیثیت سے شریک ہوتے ہیں؟ آپکی جماعت پی ٹی ایم سیاسی جماعت نہیں ہے اور نا ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔ آپکی پارٹی آپکو تسلیم بھی نہیں کرتی اور آپ سے لاتعلقی کا اظہار بھی کر چکی ہے۔

جس کے جواب میں محسن داوڑ نے کہا کہ اجلاس میں میں ذاتی حیثیت سے شریک ہوتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق تمام پارٹیوں نے مولانا فضل الرحمان کو مشترکہ جواب دیا کہ محسن داوڑ کو ہم نے نہیں بلایا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے محسن داوڑ کو کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آپ کے سربراہ شریک ہوتے تو بات قابل قبول تھی۔ آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نا کریں۔ آپ برا مت مانیں مگر ہر چیز کے کچھ اصول ہوتے ہے۔ اس طرح تو پھر پی ڈی ایم میں خادم رضوی کو بھی ہم شامل کرلیتے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment