پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے لیے حکومت کو خط

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خط لکھ دیا۔

خط میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ شوگر ملوں نے صوبائی حکومتوں کی ہدایت کے مطابق کرشنگ شروع کی،تاہم کاشتکار مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کررہے ہیں، گنے کی سپلائی میں قلت ہوئی تو شوگر ملز بند کرنا پڑیں گی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کاشتکار گنے کے ریٹ کا 200 روپے فی من سے زیادہ کا مطالبہ کررہے ہیں، شوگر ملوں کو مقررہ ریٹ پر فراہمی کی جائے ، گنے کی سپلائی میں قلت ہوئی تو شوگر ملز بند کرنا پڑیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment