پاکستان کا کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 150 ملین ڈالرز گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 150 ملین ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی۔ 

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 150 ملین ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں ایک کروڑ ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ وزارت صحت ورلڈ بینک سمیت دیگر ڈونرز سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے معاونت طلب کرے۔

ای سی سی نے جی ٹوئنٹی ممالک کے قرض کو موخر کرنے کی مدت میں توسیع کی سمری منظور کرلی جس کے مطابق جنوری 2021 سے جون 2021 تک قرضوں کو موخر کیا گیا ہے تاہم معاہدے ہر دستخط کے لیے حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ای سی سی نے پنجاب کو ٹی سی پی کے ذریعے 3 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 19 ارب 56 کروڑ روپے,  وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے اور این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 33 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment