کورونا کی دوسری لہر شدید ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں 42 افراد جاں بحق

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 1 دن میں سب سے زیادہ 42 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 752 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس دوران 2 ہزار 843 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہو گئی جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 02پنجاب میں 1 لاکھ 13 ہزار 457، خیبرپختونخواہ میں 43 ہزار 730 اسلام آباد میں 26 ہزار 177 اور بلوچستان میں 16 ہزار 699 ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment