کورونا وائرس کی تباہ کاریاں، دنیا بھرمیں ہلاکتیں 13 لاکھ 77 ہزار تک پہنچ گئیں

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں ہلاکتیں 1377000 ہو گئیں، مصدقہ کیسز 5 کروڑ 79 لاکھ 5 ہزار 684 ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 260283ہوگئیں جبکہ کیسز1کروڑ22لاکھ 74سے تجاوز کر گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 132764 افرادلقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد 90لاکھ50ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فرانس میں اموات 48265تک پہنچ گئیں جبکہ کیسز21لاکھ9ہزار سے تجاوز کرگئے ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق 0برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 168662تک پہنچ گئی اور متاثرین 60 لاکھ 20ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میں کورونا 35311افراد کی زندگیوں کو نگل گیا جبکہ کیسز20لاکھ39سے تجاوز کر گئے ۔سپین میںہلاکتیں 42619ہو گئیں جبکہ کیسز15لاکھ89ہزارتک پہنچ گئے۔

برطانیہ میں 14 لاکھ 73 ہزار کورونا کیسز اور 54 ہزار 286 اموات ہو گئیں۔ اب تک کورونا کے 4 کروڑ 10 لاکھ 5 ہزار سے زائد مریض شفایاب اور 1کروڑ 64 لاکھ 22 ہزار 998 فعال کیسزہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment