پاکستان ایک سال میں چینی،گندم کا برآمدی سے درآمدی ملک بن گیا

پاکستان ایک سال میں چینی اور گندم کا برآمدی سے درآمدی ملک بن گیا۔

وزارت تجارت کی درآمدات اور برآمدات کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 10 کروڑ ڈالر کی مالیت کی 2 لاکھ 26 ہزار 675 ٹن چینی درآمد کی گئی۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا اکتوبر چینی کی درآمد میں 12 ہزار 260 فیصد  کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں 6 کروڑ ڈالر کی ایک لاکھ 54 ہزار 429 ٹن چینی برآمد کی گئی تھی۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے رواں سال جولائی تا اکتوبر 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی 8 لاکھ 98 ہزار 904 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔ گذشتہ برس اسی عرصے میں ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی 48 ہزار ٹن گندم ایکسپورٹ کی گی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ مالی سال پاکستان چینی اور گندم برآمد کررہا تھا رواں مالی سال چینی اور گندم درآمد کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment