گزشتہ 15 دنوں میں وینٹیلٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں وینٹیلٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ پشاور اور ملتان میں وینٹیلٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، کراچی میں 148، لاہور 114 اور اسلام آباد میں 65 فیصد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہوا ہے، جبکہ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کی صلاحیت کو 70 فیصد استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کے لئے یہ پیغام ہے کہ کورونا خطرہ نہیں ہے، زندگیوں کو خطرہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ چار ماہ کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں کرونا اموات کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی۔ انتہائی ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، تاکہ ہم لوگوں کی صحت کی بھی حفاظت کریں اور لوگوں کے روزگار کو بھی بچا سکی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment