اپوزیشن اپنے دو کلو گوشت کے لیے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو اپنی حکمت عملی بدلنے اور ورچوئل جلسے کا مشورہ دے دیا۔ 

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔ نادانوں زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟ 

حکومتی مشیر شہباز گل نے بھی اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان سمارٹ لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے تھے تب یہ سب سخت ترین لاک ڈاؤن کے حامی تھے، آج جب کورونا کی وبا دوسرے فیز میں مزید جان لیوا ہو چکی ہے تو یہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کی جان کے درپے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment