پی ڈی ایم جلسے کر کے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو مکمل لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہو جائیں گےجس کی ذمہ داری پی ڈی ایم پر عائد ہوگی۔ 

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویشناک ہے۔ گزشتہ پندرہ دنوں میں وینٹیلٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ پشاور اور ملتان میں وینٹیلٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں 148، لاہور میں 114 اور اسلام آباد میں 65 فیصد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹیلیٹرز کی صلاحیت کو 70 فیصد استعمال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کے لیے سنگدلی کے ساتھ عوام کی زندگیوں کےساتھ کھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment