شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا دہشتگردوں سے مقابلہ،ایک جوان شہید، چار دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور چار دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید اور چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں دریائے کیتو کے قریب دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کیا ۔ جیسے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں خیبرپختون خواہ کے ضلع کرک کے رہائشی 27 سالہ سپاہی صدام شہید ہو گئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment