پنجاب کابینہ کی شہباز شریف اور حمزہ کو پیرول پر رہا کرنے کی اجازت

پنجاب کابینہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر

نواز شریف کو اشتہار ی قر ار دینے کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی گواہوں کے بیانات قملبند ہونے تک مؤخر کر دی۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما قتل

پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پی ٹی آئی رہنما شریف خان بلیدی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں جعفر آباد بلیدی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نیوی،نیب کے سابق سربراہ فصیح بخاری کا انتقال، امیر البحر کا اظہارِ تعزیت

فصیح بخاری کی فیملی ذرائع کے مطابق ان کا نماز جنازہ کل شام 4 بجے چک شہزاد مسجد میں ہوگا جبکہ سوئم رہائشگاہ پر جمعرات کو عصر مغرب کے درمیان ہوگا۔

سعودی عرب کے تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں کا حملہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدہ میں تیل کی تنصیبات پر حوثیوں کے دہشت گرد حملے کے باعث آئل ڈسٹری بیوشن پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 افراد جاں بحق

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی اموات بڑھ رہی ہیں۔

عدالت کا فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے تمام متاثرین کو 3 ماہ میں مکمل ادائیگی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو اور میکسم بلڈرز کو 25 فروری 2021 تک فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے تمام متاثرین کو مکمل ادائیگی کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں تھانے پر حملہ ناکام، دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں گھسنے کی کوشش کی اور ساتھ میں فائرنگ بھی کی۔

سندھ حکومت کا انڈور شادی ہالز، جم، تھیٹر اور مزارات کو بند کرنے کا حکم

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی اور اس میں 200 افراد شرکت کرسکیں گے، شادی کی تقریب کی ٹائمنگ 9 بجے تک ہوگی۔

کورونا کی دوسری لہر،پنجاب بھر کے تمام دفاتر میں نصف عملہ بلانے کاحکم

پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کیلئے صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس سے معافی نہیں مانگوں گی، شیریں مزاری

وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مغرب آزادی اظہار رائے کے نام پر منافقت اور تکبر سے کام لے رہا ہے جب کہ اپنے بیان پر فرانس سے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی مانگوں گی۔ 

باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن، دو دہشت گرد کمانڈر ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے منڈل میں کمانڈر خلیل کے ٹھکانے کیخلاف کارروائی کی تھی۔ دہشت گرد کمانڈر خلیل آئی ای ڈی حملوں،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔