شہباز شریف اور حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو ان کی والدہ کے انتقال پر 5 دن کے لیے کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا روانہ ہوگئے جہاں کل ان کی والدہ کی نماز جنازہ ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد جیل حکام نے انہیں رہا کردیا۔

قبل ازیں شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

شہباز شریف کا ذاتی پروٹوکول اسٹاف ان کو لینے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں