کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح دوبارہ 7 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے گئے ٹیسٹس کےنتائج مثبت آنے کی شرح میں ہفتہ کے روز معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 6.3 فیصد تک کم ہوئی تھی تاہم ایک روز بعد ہی دوبارہ یہ شرح 7 فیصد پر پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 7 فیصد یعنی 2 ہزار 829 مثبت آئے۔

تاہم ایک روز قبل ملک میں ریکارڈ تعداد یعنی 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں 3 ہزار 45 مثبت آئے تھے یوں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 6.3 فیصد تک کم ہوگئی تھی۔

ماہرین صحت، بالخصوص ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف جو کہ وائرس کے خلاف محاذ پر صف اول میں ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف حقیقی ہیروز ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 760 وینٹیلیٹرز میں سے 281 بھرے ہوئے تھے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین جنہیں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ایک نجی ہسپتال میں منقتل کیا گیا تھا انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں