اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، جوڈیشل انکوائری کا حکم

میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوئی کہ نوجوان ڈرائیور کو 17 گولیاں لگیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اُن کا بیٹا اوبر گاڑی چلا رہا تھا، پولیس نے بے وجہ فائرنگ کر کے اُن کے جگر گوشے کو قتل کردیا

شردھا کپور کیوں جذباتی ہو گئیں؟ آپ بھی جانیے

انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا رواں سال 16 سے 24 جنوری تک بھارتی شہر گوا میں ہوگا

ملک بھرمیں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ تجویز سامنے آ گئی

اس تجویز پر کوئی بھی فیصلہ پیر 4 جنوری کو ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ( انٹر پرووینشل ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس) کیا جائے گا جو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا

پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

تاجر برادری کی اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کی مذمت

محمد کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہری اورتاجر برادری واقعے پر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر قومی ورثہ قرار

لیجنڈری فنکاروں نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ پشاور میں گزارا تھا اب یہ مکانات انتہائی خستہ حال ہیں، دونوں گھر اس وقت مقامی افراد کی ملکیت ہیں۔

ہندو بزرگ کی سمادھی مزار میں توڑ پھوڑ،مولانا شریف سمیت 36 افراد گرفتار

ضلع کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندوؤں کی عبادت گاہ کو نذر آتش کردیا

چیف جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر کو آگ لگانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 4 جنوری کو واقعے کی رپورٹ طلب کی

انسداد دہشت گردی فورس کی فائرنگ سے 21 سالہ طالب علم جاں بحق

مقتول کے والد کے مطابق گاڑی پر سترہ گولیاں جبکہ اسامہ کے جسم کے مختلف حصوں پر چھ گولیاں لگی تھیں۔گاڑی کی ونڈ سکرین پر بھی فائر ہوا تھا۔

کیا اداکارہ صنم جنگ کوطلاق ہوگئی؟

جہاں بعض مداحوں نے اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی آپ کی طلاق ہوگئی ہے، وہیں بعض مداحوں نے سوال کرنے والے افراد کو جواب دیا کہ انہوں نے بھی سنا ہے کہ اداکارہ کی طلاق ہوچکی ہے

کیا سعودی امیرلڑکی سے شادی کرنے والا واقعی پاکستانی ڈرائیور ہے؟

ٹوئٹر پر بہت سے لوگوں نے اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ جب کہ کچھ ویب سائٹس کے مطابق یہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک عام شادی کی ویڈیو ہے جس کے ساتھ لوگوں نے جعلی تفصیلات درج کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 82 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 258 ہوگئی ہے۔

بابر اعظم نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران بابر اعظم انگوٹھے پر گیند لگنےسے زخمی ہوئے تھے۔ پی سی بی کی جانب سے بھی بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میں عدم شرکت کی ٹوئٹ کردی گئی ہے

اب فوج کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے پر72 گھنٹےمیں پرچہ کٹے گا

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 16فروری کونوازشریف کاپاسپورٹ ختم ہورہاہےجس میں توسیع نہیں ہوگی، پی ڈی ایم نےفیصلہ کرلیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لےگی، کوئی سیاسی محاذخالی نہیں چھوڑناچاہیے

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی، دھند میں کمی واقع ہو گی

محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں کل سےمنگل تک وقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے باعث وقتی طورپردھند میں کمی واقع ہو گی تاہم دھندپڑنے کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہےگا۔

پنجاب میں شدید دھند،موٹر ویز بند، فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر

دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ بیشتر تاخیر کا شکار ہیں۔

پاکستان امریکی کمپنی کو 2کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کرے گا

پاکستان اور براڈشیٹ کے مابین ثالثی کا آغاز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران ہوا تھا اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت نے معاملات چے کر لیے تھے لیکن یہ رقم اس شخص کو دی گئی تھی جو فرم کے مطابق اس کا نمائندہ نہیں تھا