اسامہ ستی قتل کیس، وزیر اعظم نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہٹا دیا

اسامہ ستی قتل کیس کے بعد وفاقی حکومت کا اسلام آباد پولیس میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد گریڈ بیس کے پولیس افسر قاضی جمیل آئی اسلام آباد تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس آپریشنز سمیت دیگر پولیس حکام کو بھی تبدیل کیا جائیگا۔

خیال رہے قاضی جمیل اس سے قبل خیبر پختون خواہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں