سانحہ مچھ،افغانستان کا اپنے 3 شہریوں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ

سانحہ مچھ میں مرنے والوں میں سے 7 بد قسمت افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔
افغان حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان میں سے 3 میتیں ہمارے حوالے کی جائیں۔
ا

فغان حکام کی جانب سے چمن علی ولد نذیر بیک ، عزیز ولد رضا قلی اور نسیم ولد عبدالرحیم کی میتیں چمن بارڈر سے افغانستان بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن قتل

افغانستان کے قونصلر جنرل کی جانب سے حکومت پاکستان کو میتوں کی حوالگی کی درخواست دے دی گئی ہے۔افغان قونصلر نے جاں بحق تین افغان شہریوں کے اہلخانہ کی جانب سے میتوں کی حوالگی کی درخواست دی ہے۔
خیال رہے رواں ہفتے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں  11 کان کن  قتل کر دیئے گئے تھے، جن کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔قتل عام کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں