اسلام آباد کے 3 اہم تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

اسلام آباد : وفاقی پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسامہ ستی قتل کیس کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر ردوبدل شروع کر دی ہے۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیصر نیاز گیلانی ایس ایچ او انویسٹی گیشن ونگ کو پولیس اسٹیشن ترنول ٹرانسفر کر دیا گیا۔
ایس ایچ او محمد بشیر کی خدمات پولیس اسٹیشن انڈسٹریل ایریا سے تھانہ شمس کالونی اور ایس ایچ او لیاقت علی کی خدمات آپریشن ڈویژن سے پولیس اسٹیشن سبزی منڈی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے آج وزیراعظم نے اسامہ ستی قتل کیس کے تناظر میں آئی جی اسلام پولیس کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے انسدادِ دہشت گردی فورس نے مبینہ پولیس مقابلے میں اسلام آباد کے شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
مذکورہ قتل کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید مقتول اسامہ کے گھر تعزیت کے لئے خود گئے تھے اور انہوں نے مقتول کے والد سے کہا تھا کہ اسامہ ستی قتل میں بھر پور انصاف کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں