پاکستانی برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی

مشیر تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان سے برطانیہ کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں۔

انہوں نے ہفتے کے روز ٹویٹ میں بتایا کہ اس عرصے میں برطانیہ کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال ہونیوالی پچاسی کروڑ بیس لاکھ بیس ڈالر برآمدات سے بیس فیصد زیادہ ہیں۔

مشیر نے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ برآمدات کیلئے کوششیں کی جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں