پرکشش اداکارہ کے بالوں کی خوبصورتی کے پیچھے چھپا رازآپ بھی جانیے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی پرکشش شخصیت کا اہم حصہ جہاں ان کا سحر میں مبتلا کر دینے والا حسن ہے تو وہیں ان کے خوبصورت گھنے بال بھی کسی طور پیچھے نہیں۔

ایک حالیہ ویب انٹرویو میں جب اداکارہ نوال سے ان کے خوبصورت بالوں کا راز پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں بالوں کی خوبصورتی کے لیے کبھی کبھار دیسی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بالوں میں کبھی کبھار تیل لگاتی ہوں، اداکارہ کے مطابق والدہ کے کہنے پر بالوں میں ایلویرا جیل اور دہی کا استعمال بھی کرتی ہوں۔

nawal saeed

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نوال کا مزید کہنا تھا کہ پہلے میرے بال اس سے بھی کہیں زیادہ لمبے اور گھنے ہوا کرتے تھے تاہم ڈرامہ شوٹنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ بلو ڈرائیر لگنے کی وجہ میرے بال کم اور خراب ہونے لگے۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے میں اپنے بالوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھوں تاکہ یہ خراب اور گرنے سے بچ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں