چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا۔  

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے آفیشلز آئے ہیں؟ سپریم کا فیصلہ موجود ہے۔اپر لمٹ کی ریلیکسیشن کی وجہ دینا بھی ضروری ہے، فیصلے کے دوسرے پورشن کے تحت اس پوسٹ کا اشتہار دیا گیا، کیا آپ نے زائد عمر سے متعلق ریلیکیشن دی؟ وکیل اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ اس فیصلے نے بورڈ تشکیل دینے سے فیصلہ دیا تھا، 

13 نومبر کی وزارت اطلاعات و نشریات کی سمری عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیئے کہ سمری آپ نے بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا متعلقہ پورشن نہیں پڑھا، نہ کابینہ نے واضع طور پر عمر کی ریلیکسشن کا کوئی فیصلہ کیا نہ آپ نے صحیح سمری بھیجی، کوئی قانون سے بالاتر نہیں نعیم بخاری صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ، آپ نے عطا الحق قاسمی کیس میں جو غلطیاں تھیں وہی یہاں کیں ہیں۔

عدالت نے چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی معطل کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں